لاہور: پنجاب کی نگران کابینہ کے انتخاب کے حوالے سے پنجاب کی عوام اور خاص کر شائقین کرکٹ کو بڑا سرپرائز دیا گیا ہے۔ قومی کرکٹر وہاب ریاض کو پنجاب کی نگراں کابینہ میں شامل کیا گیا۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ مجھے پنجاب کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کے طور پر شامل کیا گیا، یہ خبر درست ہے، کابینہ میں شمولیت پر مشکور ہوں۔ کابینہ کے کچھ ارکان آج حلف اٹھاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ کیلئے 11 افراد کو نامزد کیا گیا تھا تاہم فی الحال 8 وزراء نے حلف اٹھایا ہے۔
