ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مائنس عمران فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا، صدر عارف علوی

formula

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ مائنس عمران خان فارمولا کامیاب نہیں ہو سکتا۔سخت عوامی ردعمل سامنے آئے گا۔

صدرمملکت کا کہناتھا کہ تحریک انصاف حکومت سے الیکشن اور معیشت پر مذاکرات کیلئے تیار ہے، اگرعمران خان ون آن ون مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو دوسرے، تیسرے درجے کی لیڈر شپ مذاکرات کرسکتی ہے۔یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہی۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھاکہ عمران خان کو خدشہ ہے کہ حکومت الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں، الیکشن کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھنا چاییے۔ حکومت کو کئی مرتبہ اپوزیشن سے مذاکرات کی دعوت دی لیکن حکومت نے ڈیڑھ ماہ سے کوئی جواب نہیں دیا، مذاکرات کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں