ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیراعظم کرس ہپکنز نے حلف اٹھا لیا

ویلنگٹن:جیسنڈا آرڈرن کے گزشتہ ہفتے اچانک استعفی دینے کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے،

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل اور بادشاہ چارلس کی نمائندہ ڈیم سنڈی کیرو نے بدھ کے روز دارالحکومت ویلنگٹن میں باضابطہ طور پر کرس ہپکنز سے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف لیا،تقریب کے دوران کارمل سیپولونی نے بھی بطور نائب وزیر اعظم حلف اٹھایا۔

اس موقع پر نو منتخب کیویز وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے، میں آگے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرجوش ہوں،کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نیوزی لینڈ کی موثر حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرنے والے 44سالہ ہپکنز کو آرڈرن کے استعفے کے بعد اتوار کے روز پارٹی کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں