پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کا منصوبہ عیاں کردیا، جس کے نتیجے میں مودی سرکار کے نئے ڈرامے کا پورا اسکرپٹ حاصل کر لیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈراما تیار کیا گیا ہے۔ فالس فلیگ کارروائی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے ذریعے کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں پلان کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتا چلا لیا ہے۔ بھارت کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور 2 ساتھی عالم، اسلم فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔
منصوبے کے تحت مسٹر بشیر نے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے جشکوال، آزاد کشمیر سائیڈ سے بم یا آئی ڈیز نصب کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش کرنی ہے۔ کسی مسجد کے قریب اس کارروائی کو ناکام بنایا دکھایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت بھارتی فوج اور پولیس جعلی برآمدگی بھی ظاہر کرے گی۔ ڈی ایس پی پریشنا اس فالس فلیگ آپریشن کو سپروائز کر رہا ہے۔ منصوبے میں 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری دکھانا ہے۔
بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا الزام عائد کرکے دنیا میں پراپیگنڈہ کرنا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس اداروں نے سارا منصوبے پیشگی بے نقاب کر کے مودی سرکار کے چہرے پر دہشت گردی کا نقاب اتار دیا ہے۔
