ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ میں گیس لیکیج دھماکا، چھت گرنے سے 4 بچے جاں بحق

کوئٹہ: گیس لیکیج کے دھماکے میں 4بچے جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹی زخمی ہو گئے۔

خروٹ آباد بادیزئی ٹائون میں گیس لیکیج کے دھماکے میں 4بچے جاں بحق جبکہ والدہ اور ایک بیٹی زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی ایک بہن اور ان کا بھتیجا شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حنفیہ خان کی بیوی اور 4بچے اور ایک پوتا کمرے میں سو رہے تھے۔کمرے کی چھت گرنے سے حنفیہ خان کے 3بچے 6سالہ بیٹی بی بی فرشتہ، سات سالہ بیٹا قدرت اللہ 14سالہ بیٹا جانان خان اور تین سالہ پوتا بصیر احمد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس کی بیوی (ح) اور بیٹی فاطمہ بی بی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسیکو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں