ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں،شہزاد وسیم

اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کیلئے نظام کو چیلنج کیا ہے، گلے سڑے نظام کو اکھاڑنے کیلئے عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ہمیں تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، تاریخ کا سبق ہے اقلیت کواکثریت پر مسلط کے نتائج اچھے نہیں نکلتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ را ئوانوار جیسے لوگ وکٹری کانشان بنا کر عدالتوں سے نکلتے ہیں اور فواد چوہدری جیسی سیاسی شخصیت کے چہرے پر کپڑا ڈال کر پیش کیا جاتا ہے، ان کو گھسیٹ کر عدالت میں پیش کیا گیا، ان کو ایسے پیش کیا گیا جیسے وہ دہشتگرد ہیں۔انہوں نے کہا 25 مئی کے واقعات میں ملوث افسران کو تعینات کیا گیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر تحفظات ہیں، پلی بارگین کرنے والا نگراں وزیراعلیٰ نہیں بن سکتا اور رجیم چینج سازش میں محسن نقوی کا کردار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ متنازع شخص کو لگا کر شفاف انتخابات پر پہلا سوالیہ نشان لگادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے رویئے پر تبصرہ کیا تھا، قانون تو نہیں توڑا، ان پر جس طرح کریک ڈائون کیا گیا وہ شرمناک ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایسے اقدامات نہ کرے جس سے جانبداری ثابت ہو، ان کے فیصلوں سے جانبداری ثابت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار نظرنہیں آتا جبکہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں