ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نہیں چاہتے پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب لاشیں گریں، حنا ربانی

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے کہا ہے کہ ہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں اور نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں۔

 سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم خطے میں خون نہیں بہانا چاہتے کیونکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیں، ہمیں سیاست کے بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گا۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے لیکن بھارت میں اقلیتیوں کے ساتھ بہت برا سلوک ہو رہا ہے۔ 

حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت کے منفی رویے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا، ایل او سی پر پاکستان بھارت کے مابین کشیدگی میں کمی آئی ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومینٹری ثبوت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں