ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشیں ، 3افراد ہلاک ،ایک لاپتا

آکلینڈ :نیوزی لینڈ میں طوفانی بارشوں کے باعث 3افراد ہلاک اور ایک لاپتا ہو گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، جہاں پر 24گھنٹوں میں ریکارڈ 249ملی میٹر بارش ہوئی ۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ آکلینڈ میں 5روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں ایمرجنسی صورتحال نافذ کر دی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں(آج) اتوار تک کے لئے گرائونڈ کردی گئیں، سیلابی پانی میں گھرے افراد کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں