حیدرآباد:امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈبنک کی ڈکٹیشن و قرضوں کی معیشت نے عوام کو بدحال اور ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔
محمد حسین محنتی نے کہا کہ یک مشت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ عوام پر ظلم اور زندہ رہنے کا حق بھی چھیننے کے مترادف ہے، ملکی خسارے کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے حکمراں ٹولا اپنی عیاشی ختم اور سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اپناکر ملک کو مزید بحران سے بچائے۔
انہوں نے کہاکہ سودی معیشت کے خاتمے اسلامی نظام کے نفاذ میں ہی تمام مسائل کا حل ہے، انتخابات میں ہار جیت اس کھیل کا حصہ ہے، میدان میں اترنا اور ڈٹ کر کھڑا رہنا بہت بڑا کام ہے۔
