ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارجنٹائن :آسمان سے برستے برف کے گولوں نے تباہی مچادی 

ارجنٹائن :آسمان سے برستے برف کے گولوں نے تباہی مچادی 

بیونس آئرس:ارجینٹیا میں آسمان سے برستے برف کے گولوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے اور متعدد مکانات میں دراڑیں پڑگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجینٹیا میں برف کے گولوں نے تباہی مچادی، شہر سان لوئس میں بارش کیساتھ برف کے گولے برسے، جس سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

برف کے گولوں سے متعدد مکانات میں دراڑیں پڑ گئیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ دو افراد سر پر برف کے گولے لگنے سے زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں اورنج الرٹ جاری کردیا ۔آسمان سے برسنے والے اولوں کا قطر آٹھ سینٹی میٹر سے زیادہ تھا۔

جو ٹینس بال کی طرح تھا۔سول ڈیفنس کے رضاکار فائر فائٹرز اور ولا مرسیڈیز میونسپلٹی کے اہلکاروں نے متاثرین کی مدد کی اور لوگوں سے اپیل کی کہ بڑی آفات سے بچنے کے لیے اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں