ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں روس سے روابط کو جاری رکھوں گا، صدرِ فرانس

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ وہ روس سے بات چیت جاری رکھیں گے۔

فرانسیسی BFMTV چینل کی خبر کے مطابق میکرون نے نئے قمری سال کی مناسبت سے گزشتہ روز ایلیسی پیلس میں منعقدہ استقبالیہ میں روس ۔یوکرین جنگ کے حوالے سے بیانات دئیے۔

میکرون   نے کہا کہ کسی دوسرے وقت روس کے ساتھ بات چیت کرنے پر بعض لوگوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، لیکن میں اس ملک کے ساتھ ڈائیلاگ کو جاری رکھوں گا۔

دوسری جانب   میکرون نے چین کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ ” اگر ہم اس سامراجی جنگ کے خلاف آنکھیں بند کر لیتے  ہیں  تو کون آزاد اور مستحکم بین الاقوامی نظام  کا دفاع کر سکتا ہے؟ اس نظام  کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں