ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرول مہنگا کرکےحکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے، حلیم عادل

کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ  امپوٹڈ حکومت نے عوام پر پئٹرول بم گرا کے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے، مریم نواز کی آمد کا تحفہ مہنگے پٹرول کی صورت میں عوام کو دیا گیا ہے نااہل حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے۔

حلیم عادل نے کہاکہ  غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی گئی ہے عوام مہنگائی کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے، آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کا ٹولا عوام پر عذاب کے طور پر مسلط کیا گیا ہے،  مزید منی بجٹ کے ذریعے عوام کی کھال اتارنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت کو مزید برداشت کرنا ملک و قوم کے ساتھ ذیادتی ہوگی۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ  پیٹرولیم کی بڑھائی گئی قیمتوں کو مسترد کرتے ہیں فوری طور پر اضافی قیمتوں کو واپس لیا جائے، فوری انتخابات ہی معیشیت میں استحکام لا سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں