ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران احتساب کرنے کے بجائے مہنگائی کے بم برسا رہے ہیں، عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکمران لوٹی ہوئی دولت برآمد اور احتساب کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کے بم برسارہے ہیں، خود شاہ خرچیاں ،عیاشیاں ،فضول خرچی کرتے ہیں جبکہ عوام سے قربانی کاباربارکہہ رہے ہیں۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ شاہ خرچیاں، سودی قرضے ،بدعنوانی اوربھاری سودی قرضوں کی وجہ سے معیشت تباہ ،مہنگائی عروج پر اور ملک دیوالیہ ہورہاہے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ودیگر قائدین کی رہائی،مقدمات ختم کرنے تک ہماری جماعت اسلامی کی جدوجہد کر رہی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیا جائے، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو پر جھوٹے سیاسی مقدمات بناکر انہیں پریشان کر رہے ہیں حق دوتحریک مقدمات قید وبند سے نہیں روکھی جائیگی عوام حق دوتحریک اور جماعت اسلامی کا ساتھ ہے سب جماعتوں کو آزمانے کے بعد ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اب بھی عوام کے پاس موقع ہے کہ ترقی وخوشحالی عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35روپے اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئیگی اور اس طوفان میں صرف غریب کم آمدنی والے ،مزدوردیہاڑی دار تباہ ہوں گے ۔عوام کاکوئی پوچھنے والا نہیں ۔ہر پریشانی اور مشکل میں جماعت اسلامی پارلیمنٹ اور سڑکوں وعدالت اور حکومت میں عوام کی نمائندگی کر رہی ہیں حل صرف جماعت اسلامی ہے ۔ نااہل حکمرانوں ،بدعنوانی ،ناانصافی کی وجہ سے عوام کی زندگی مصائب کا مسکن بن چکی ہے۔مہنگائی بے روزگاری ،جرائم نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں