ریاض:سعودی عرب نے خبردارکیا ہے کہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان صورت حال خطرناک حد تک کشیدہ ہوسکتی ہے اورامن عمل کی بحالی پرزوردیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی شہر جنین میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت عام شہریوں کونشانہ بنانے والی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے اور کشیدگی کے خاتمے، امن عمل کی بحالی اور قبضے کے خاتمے کی اہمیت کی تصدیق کرتی ہے۔
گذشتہ موسم بہارمیں اسرائیل کی جانب سے حملوں کے آغازکے بعد سے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جس میں فلسطینی حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے تھے،جبکہ سال کے آخرمیں ہونے والے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی تھی۔
