ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

global market

سنگاپور:عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے جہاں اوپیک پلس نے رواں ہفتے پیداواری اضافے میں تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک پلس) اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل ہی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔

عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں گر گئی ہیں جہاں رواں ہفتے ہونے والی میٹنگ میں تیل پروڈیوسرز اضافے میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے اور امریکی وفاقی ریزرو کے اجلاس سے قبل سرمایہ کار محتاط ہیں جس سے مارکیٹ میں اتار چڑھاو بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت میں 20 سینٹ یا 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 86.46 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ فیوچر کی قیمت میں بھی 11 سینٹ یا 0.1 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 79.57 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کی وزارتوں اور روس سمیت اس کے اتحادی(اوپیک پلس) کا یکم فروری کو ہونے والے ورچوئل اجلاس کے دوران پیٹرول کی موجودہ پیداوار میں ترمیم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یشنل آسٹریلین بینک کے تجزیہ کاروں نے ریسرچ نوٹ میں کہا کہ رواں ہفتے ہونے والے اجلاس میں اوپیک پلس کی طرف سے تیل کی پیداوار میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے اور ہمیں توقع ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو آٹ لک کمنٹری قریبی مدت میں آٹ لک میں اہم کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق تیل فراہم کرنے والے ملک ایران میں ڈرون حملے کے باعث مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اور دنیا کے سب سے بڑے خام درآمد کنندہ ملک چین نے رواں ہفتے کھپت کی بحالی کو فروغ دینے کا عزم کیا تھا جو ایندھن کی طلب میں اضافہ پیدا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح چین عالمی وبا کورونا سے تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہا ہے اس کے پاس حیرت انگیز مارکیٹ ہوگی جبکہ روس کے پاس مغربی پابندی کے باوجود بھی کافی مقدار میں تیل موجود ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں