لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں،پی ڈی ایم ملک کی معاشی تباہی کی ذمہ دار ہے۔
چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ ڈالر کو کنٹرول کرنے کے دعوے کرنے والوں نے ڈالر کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا، شہباز شریف نااہلی کے ورلڈ ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، پٹرول 250روپے لٹر کر کے پی ڈی ایم مریم نواز کی واپسی کا جشن منا رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ان کا سارا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیوں پر ہے، نگران حکومت صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔
چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پشاور واقعہ میں ملوث عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، نگران حکومت کے آنے کے بعد امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے، ان کا سارا فوکس امن و امان اور عوامی ایشوز نہیں بلکہ انتقامی کارروائیوں پر ہے، نگران حکومت صرف سیاسی مخالفین کو کچلنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران سیٹ اپ اور گورنرز اپنی آئینی ذمہ داریاں بھول کر کسی اور ایجنڈے پر گامزن ہیں، نگران سیٹ اپ اپنے مینڈنٹ سے تجاوز کر کے غیر آئینی، غیر قانونی اقدامات کا مرتکب ہو رہا ہے، نگران سیٹ اپ ہر وہ کام کر رہا ہے جو اس کامینڈنٹ ہی نہیں۔
