ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو این ای پی سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں میں ساتھ دے،وزیراعظم

flood disaster

اسلام آباد : وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این ای پی سیلاب کے بعد بحالی کی کوششوں میں ساتھ دے، موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے، وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، وزیراعظم نے یو این ای پی کے جاری کاموں کو سراہا اور ماحولیاتی نظام کے مسائل موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے کوششوں کو بڑھانے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے وزیراعظم کو یو این ای پی کی جانب سے پاکستان میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی آج کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ملک ہے، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کئے ہیں، یو این ای پی تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان کی بحالی کی کوششوں میں اس کا ساتھ دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں