ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعلی حکمرانوں کو ملک کی فکر نہیں انکی ترجیح صرف سیاسی انتقام ہے، پرویز الٰہی

Fake rulers

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ دہشت گرد آزادانہ حملے کر رہے ہیں، حکمرانوں کو ملک کی فکر ہے نہ عوام کی، ان کی ترجیح صرف سیاسی انتقام ہے۔ سیاسی مخالفین کو قید کیا جارہاہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت ہو یا نگران سیٹ اپ، سب کو صرف فکر ہے کہ عمران خان کو کیسے مائنس کرنا ہے، انتقام کا ایجنڈا رکھنے والے سن لیں عمران خان کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، عوام، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں حکمران الیکشن میں مقابلہ کر لیں یہ باتیں انہو ں نے سابق مشیر وسیم بادوزئی اور سابق رکن اسمبلی پنجاب چودھری احسان الحق سے ملاقات میں کہیں ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، امن وامان کےامور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر ملاقات میں سابق ارکان اسمبلی عمر عباس ڈھلوں، عمر آفتاب، علی عباس آغا بھی ملاقات میں شریک تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں ، پی ڈی ایم کی تیرہ جماعتیں بھی مل کر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، پی ڈی ایم بلدیاتی انتخابات سے لے کر عام انتخابات کے ہر محاذ سے بھاگ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں