ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سلامتی کے لیے ان کے ملک کا عزم "غیر متزلزل" ہے: امریکی وزیر دفاع

امریکہ  کے وزیر دفاع، لائیڈ آسٹن نے  کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ سلامتی کے لیے ان کے ملک کا عزم "غیر متزلزل” ہے۔

آسٹن جو کہ کل دو روزہ دورے پر جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پہنچے تھے ، نے اپنے مذاکرات سے قبل  جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے ذریعے ’الائنس ویٹس‘ کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا ہے ۔

اپنے مضمون میں آسٹن نے کہا کہ امریکہ اپنی روایتی افواج، جوہری اور میزائل دفاعی صلاحیت اور جنوبی کوریا میں اپنے 28,000 فوجی اہلکاروں کے ساتھ مشترکہ دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ہمارے دشمنوں اور حریفوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ ہم میں سے کسی کو دھمکی دیتے ہیں، تو وہ مجموعی طور پر امریکہ اور جنوبی کوریا کے اتحاد کو دھمکی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ  شمالی کوریا نے حالیہ برسوں میں جوہری، گائیڈڈ میزائل اور دیگر ہتھیاروں کے پروگرام تیار کیے ہیں، اور  اس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود ریکارڈ تعداد میں ان   میزائلوں  کو داغا ہے۔

آسٹن نے کہا، "میں یہاں ایک بار پھر  امریکہ  جنوبی کوریا کو توسیعی ڈیٹرنس فراہم کرے گا کے عزم  کو  دہرا  نے کے لیے یہاں موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ  اور جنوبی کوریا کے درمیان شراکت داری "تاریخ کا سب سے مضبوط، سب سے زیادہ لچکدار اور باہمی تعاون  پر مشتمل ہے۔

 آسٹن نے کہا کہ شمالی کوریا کے خطرات کے خلاف مشترکہ فوجی مشقوں کے دائرہ کار اور پیمانے کو بڑھایا جانا چاہیے ۔

واشنگٹن، سیئول اور ٹوکیو کے درمیان سہ فریقی سیکورٹی تعاون کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آسٹن نے کہا کہ جب امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان متحد  ہوں گے  تو ہم سب محفوظ  رہیں گے۔

امریکی وزیر کی آج اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب لی جونگ سوپ اور دیگر حکام سے ملاقات متوقع ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں