ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، شیخ رشید

resignation

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں اپنے بیان پرقائم ہوں عمران خان درست کہتاہے آصف زرداری اسے قتل کرواناچاہتاہے ۔عمران خان کی جان کوشدید خطرات ہیں۔انکا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرناہے۔16وزارتوں میں کچھ نہ ملا توحکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی، میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیاجوپولیس لینے سے انکاری ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پولیس کی پوری کوشش ہے کہ مجھے ہرحال میں گرفتارکیاجائے ۔پہلے لال حویلی پرقبضہ کیاجوہماری ذاتی ملکیت ہے، ہائیکورٹ نے قبضے کوختم کردیا،اسلام آبادپولیس کی طرف سے مجھے کوئی نوٹس موصول نہیں ہو،امیرے وکیل سردار رازق،نعیم حیدراورانتظارحسین ہیں باقی پولیس کی طرف سے میرے خلاف میڈیا ٹرائل کروایا جارہا ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں