ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کا نیا لوگو زیر بحث آگیا۔

 ٹوئٹر پر لاہور قلندرز نے گزشتہ روز اپنا نیا آفیشل لوگو متعارف کروایا تو صارفین نے اسے ایڈوب اسٹاک کی ویب سائٹ پر دستیاب ڈیزائن کے ٹیمپلیٹ سے مماثلت رکھتا ہوا قرار دیا،صارفین کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویب سائٹ پر یہ لوگو فری ٹرائل پر بھی دستیاب تھا جبکہ اسکی مالیت 63.99یورو تھی۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او)عاطف رانا نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فرنچائز کی نئی کٹ اور لوگو ڈیزائن کررہے ہیں،فرنچائز نے اپنے لوگو لانچ کے موقع پر کپتان شاہین آفریدی کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو جاری کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں