ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کسی کو شبہ نہ رہے، ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھیں گے: آقار

ترکیہ  کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کی بیس کے علاقے پر حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ "وقتا فوقتاً کئے جانے والے حملوں اور دراندازیوں کے خلاف فوری اور  ضروری جوابی کاروائی کی جا رہی ہے”۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے ترکیہ قومی اسمبلی  میں حزب اقتدار جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے گروپ اجلاس سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی ۔

عراق کے شمال میں ترک مسلح افواج کی بیس کے علاقے پر راکٹ حملے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "ترک مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری  دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ ہم ، شام کے شمال میں اور عراق کے شمال میں ایک تواتر سے بڑھتے ہوئے تشدد  کو ختم کرنے کے ہدف کے ساتھ اپنی کاروائیاں  جاری رکھے ہوئے ہیں اور تشدد کا خاتمہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کے جڑ سے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔ ہمارے جوان یخ بستہ سردی کے باوجود نہایت درجے عزم و ارادے  اور جرات و دلیری کے ساتھ جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں”۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ "وقتاً فوقتاً دراندازیاں اور حملے ہو رہے ہیں  جن کے خلاف فوری اور ضروری جوابی کاروائی  کی جا رہی ہے۔ کسی کو شبہ نہ رہے کہ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے   تک اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے”۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں