ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان  ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان ہی ملک میں دہشتگردی کے سہولت کار ہیں، پاکستانی معیشت کا قاتل اور مہنگائی کا مجرم  تقریروں سے مظلوم نہیں بن سکتا۔

عمران خان کے خطاب پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ جس نے این آر او   دینے پہ مجبور کیا اسی کو تا حیات ایکسٹنشن دینے کی آفر ؟  تم نے تسلیم کر لیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کو اپنی سیاست کی نظر کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت تباہ ہوگئی ہے، عمران خان کے دور میں عوام پریشان ہوگئی تھی، سلیکٹڈ حکومت نے ملک تباہ کردیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں