ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کوئٹہ گلیڈی ائٹرز میں بہترین کھلاڑی ہیں، اچھی کارکردگی دکھائیں گے، سرفراز

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ  ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفراز احمد کا ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹیم میں مقامی اور غیر ملکی کرکٹرز کا بہترین کمبی نیشن موجود ہے، توقع ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ذاتی بیٹنگ کے حوالے سے سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میچ میں تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھیلوں گا، کوشش ہوگی کہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کروں۔اتوار کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں نمائشی کرکٹ میچ کے حوالے سے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے یہ ایک اچھی کاوش ہے، میچ کے کامیاب انعقاد سے مثبت پیغام جائے گا۔

سرفراز احمد نے کہا اہل بلوچستان ایک طویل عرصے سے اچھے میچ کے منتظر تھے، اس مقابلے میں وہ  ملک کے نامور کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھیں گے، امید ہے کہ یہ میچ کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں