ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: وزیر دفاع آقار کی آذربائیجان اور جارجیا کے وزرائے دفاع کے ساتھ ملاقات

ترکیہ کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے ضلع قارس میں آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف اور جارجیا  کے وزیر دفاع جوآنشیر برچولیڈز کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کئے۔

اطلاع کے مطابق آذربائیجان کے وزیر دفاع جنرل ذاکر حسن اوف اور جارجیا کے وزیر دفاع جوآنشیر برچولیڈز 2023 موسمِ سرما فوجی مشقوں کے ‘منتخب مبصر دن’ کی کاروائیوں کے مشاہدے کے لئے ترکیہ کے ضلع قارس کے دورے پر ہیں  جہاں وزیر دفاع حلوصی آقار نے مہمان وزرائے دفاع کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات کئے۔

ترکیہ  مسلح افواج کے کمانڈروں کی بھی شرکت سے منعقدہ مذاکرات میں، فوجی تربیت، باہمی تعاون کے موضوعات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ تینوں وزرائے دفاع نے ‘ترکیہ۔جارجیا۔آذربائیجان وزرائے دفاع اجلاس’ کے دائرہ کار میں 21 دسمبر کو ترکیہ کے ضلع قیصری میں مذاکرات کئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں