ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت نے دہشت گردوں کو اپنی نگرانی میں پنپنے دیا، عمران خان

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، حکومت نے دہشت گردوں کو اپنی نگرانی میں پنپنے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، یہ حکومت ہارس ٹریڈنگ اور سازش سے بنائی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا، فاشزم سے جمہوریت کو تباہ کردیا، بنیادی حقوق ختم کردیے، دہشت گردوں کو اپنی نگرانی میں پنپنے دیا۔ پ

ی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اتنے بے شرم کیسے ہوسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں