ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس اور چین عالمی اجارہ داری کی دوڑ میں سبقت کےلیے ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں :اسٹولٹن برگ

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روس کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں چین نے مستقبل میں لیے جانے والے اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنے اور اُن سے نصیحت  لینے  کی کوشش کی ہے ۔

 اسٹولٹن برگ نے  مشرقی ایشیائی ممالک کے دوروں کے دوران جاپان کی کیئو یونیورسٹی سے خطاب کیا ۔

 اسٹولٹن برگ نے کہا کہ  جاپان ایک اہم ملک ہے جو کہ ہمیشہ سے امن کی حوصلہ افزائی کرنے میں پہل کرتا ہے،ہمارا اتحاد بھی اسی بات کا قائل ہے۔

 سیکریٹری جنرل نے کہاکہ دنیا میں اس وقت دہشتگردی سے ماحولیاتی تغیر،سائبر خطرات سے لے کر  جوہری اسلحے کی ریل پیل  تک تمام عوامل کا دور دورہ ہے،عالمی نظام  کو خطرہ لاحق ہے جبکہ ماسکو اور بیجنگ  عالمی اجارہ داری  کو ہاتھ میں لینے کی دوڑ میں آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 اسٹولٹن برگ  نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دینے سمیت چین کی خطے میں بڑھتی ہوئی  اجارہ داری پر بھی تشویش ظاہر کی ۔

انہوں نے کہا کہ  روس  کے یوکرین کے خلاف جنگ جیتنے کی صورت میں  ماسکو اور بیجنگ کو یہ پیغام دوں  گا کہ وہ چاہیں تو زور زبردستی کے ذریعے اپنے مقاصدپورے کرسکتے ہیں لیکن خیال رہے کہ آج جو مشرقی یورپ میں ہورہا ہے وہ کل مشرقی ایشیا میں بھِی ہو سکتا ہے، اس جنگ نے  صرف یورپ کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا امن بھی  خطرے میں ڈال دیا ہے۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں