ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے، اسد عمر

bankruptcy

لاہور:پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان وزیراعظم کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عمران خان کی اے پی سی میں عدم شرکت کی تصدیق کی،انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل کا رخ پکڑ دھکڑکی طرف ہے، غداری کے مقدمے درج کر کے آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، ہمارے خلاف مقدمے درج کیے جارہے ہیں تو ان کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت جان بوجھ کر الیکشن کے انعقاد سے متعلق ابہام پیدا کررہی ہے، گورنر ز الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے تیار نہیں، ملک کے 22کروڑ عوام کسی کو اپنا حق چھننے کی اجازت نہیں دیں گے، جمعرات تک الیکشن کا فیصلہ ہو جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں