ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاسپورٹ کی طلب میں شدید اضافے سے پاسپورٹ پرنٹنگ دباؤ کا شکار

 کراچی: پاسپورٹ اجرا کی درخواستوں میں یکایک اضافے سے پاسپورٹ کی چھپائی شدید دباؤ کا شکار ہوگئی، کراچی میں اس وقت صدر،عوامی مرکز اور کلفٹن سمیت دیگر پاسپورٹ دفاتر پر شدید رش ہے۔

 پاسپورٹ ڈیلیوری کی مدت میں بھی مسلسل تاخیر کا سامنا ہے، شہریوں کو پاسپورٹ ڈیلیوری میں دو ہفتوں کی تاخیرہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس میں اضافے کی افواہوں کے سبب یہ صورتحال پیدا ہوئی، پاسپورٹ ڈائریکریٹ کی بارہا تردید کے باوجود صورتحال معمول پر نہیں آسکی۔

حکام کے مطابق صرف ای پاسپورٹ کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے، عام پاسپورٹ کی فیسیں پرانی سطح پر برقرار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں