ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا اور پنجاب الیکشن کی تاریخ سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں صوبوں کے گورنرز کو بھی اس سے متعلق خط لکھنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ای سی پی کے مطابق لا ونگ سے متعلق ذرائع سے گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ گورنرز کی جانب سے پولنگ کی تاریخ نہ ملنے پر خود الیکشن کمیشن کی جانب سے پولنگ تاریخ کا اعلان کرنے کی خبر میں صداقت نہیں۔

یاد رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی تحلیل کی جاچکی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں