ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سراج الحق کل مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے

solidarity

اسلام آباد: سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ امیر جماعت سراج الحق کل مرکزی یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے۔

انعام الحق اعوان کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو پاکستان بھرکی طرح پنجاب کے اضلاع میں بھی یکجہتی کشمیرریلیوں سمیت دیگرپروگرامات کاانعقادہوگا، مرکزی یکجہتی کشمیرریلی 5 فروری کو ایک بجے آبپارہ چوک اسلام آباد میں ہوگی جس کی قیادت امیرجماعت سراج الحق، امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم، صوبائی سیکریٹر ی جنرل اقبال خان، امرائے اضلاع نصراللہ رندھاوا، سیدعارف شیرازی، سردارامجدعلی خان، پروفیسرمحمداشرف آصف، پروفیسر طاہرملک، ڈاکٹرقاسم محمودچوہدری، مقبوضہ وآزادکشمیرکی قیادت کرے گی۔

قبل ازیں مختلف مقامات پر یکجہتی کشمیرریلیوں کاانعقاد ہوگا جومرکزی ریلی کا حصہ بن جائیں گی اس موقع پریکجہتی کشمیرجلسہ منعقد ہوگاجس سے قائدین خطاب کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں