ہٹیاں بالا:آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا کی یو سی سینا دامن کے محلہ موہری میں آگ لگنے سے 9 مکانات جل گئے اور 2 بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
علاقہ مکینوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث ایک مکان میں لگی۔ جس نے دیکھتے دیکھتے دیگر مکانات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 9 مکانات جل گئے اور 2 بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد دے دی گئی۔ ع
لاقہ مکینوں کے مطابق جلنے والے مکانات دو، دو، تین، تین منزلہ تھے جن میں رکھا ہوا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
