ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے معاملے پر اسرائیلی مؤقف مسترد کر دیا

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے معاملے پر اسرائیلی مؤقف مسترد کر دیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے مسجد اقصیٰ کے معاملے پر اسرائیلی مؤقف کو مسترد کر دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وزیر کا مسجد اقصیٰ کے دورے کو اشتعال انگیز قرار دیدیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور ولی عہد حسین عبداللہ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

اس دوران امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ کے احاطے کی قانونی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیلی مؤقف کو مسترد کیا۔

اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے امریکی صدر کو مسجد اقصیٰ کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی اور وہاں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

امریکی صدر نے اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کے لیے دو ریاستی حل  کے پرانے مؤقف کو دھرایا اور کہا کہ مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔

امریکی صدر نے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے لیے مختص عبادت کی جگہ پر اسرائیلی وزیر کی آمد اور یہودیوں کو عبادت کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سے یہودی وزرا مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے لیے مختص جگہ کو اپنی عبادت گاہ قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ اسرائیلی حکومت چاہتی ہے کہ تاریخی معاہدے کو ختم کر کے کمپائونڈ میں یہودیوں کو بھی عبادت کی اجازت بھی دی جائے جہاں اس وقت صرف مسلمان عبادت کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں