ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی ادارے اندھے ہیں جنہیں مظلوم کشمیریوں کی پکار سنائی نہیں دیتی، ڈاکٹر فرید پراچہ

ایبٹ آباد: نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت پورا اقوام عالم جانتا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر غضبانہ قبضہ کر رکھا ہے،لیکن اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اندھے،گونگے،بہرے ہو چکے ہیں کہ جنہیں مظلوم کشمیریوں کی  پکار سنائی اور دکھائی نہیں دیتی۔

ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وستم کی انتہا کر دی ہے،اس ضمن میں حکمرانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان  نے کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے۔انشا اللہ پاکستان سے ہی کشمیر کا الحاق ہو گا۔پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہے، جماعت اسلامی کشمیری عوام کی حق خودرادیت کی تحریک کی اخلاقی،سفارتی،سیاسی جد وجہد جاری رکھے گی۔

بعدازاں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور بھارت کیخلاف نعرے بازی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں