ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے سخت چیلنجز درکار ہیں، برطانوی جریدہ

اسلام آباد:معروف برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے پاکستانی معیشت کو درپیش مشکلات پر خطرے کی گھنٹی بجادی۔ 

برطانوی جریدے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے، جوہری طاقت اور اس کے قرض دہندگان ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں،ملک کی کرنسی بری طرح گرچکی ہے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر صرف 3.7 بلین ڈالر رہ گئے، چین، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کو پاکستان کو قرضوں کی تنظیم نو کے مذاکرات میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پچھلے دنوں پاور بریک ڈان ، موسمیاتی تباہ کاری اور دہشتگردی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں