ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  پرویزمشرف کی تدفین کراچی میں ہی کی جائے گی

  پرویزمشرف کی تدفین کراچی میں ہی کی جائے گی

دبئی: سابق صدر  و آرمی چیف جنرل (ر)پرویز  مشرف کی میت پاکستان لے کر جانے کیلئے اہل خانہ کی  جانب سے قونصل خانہ دبئی میں درخواست کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سابق صدر جنرل(ر)پرویز مشرف  79 سال کی عمر میں  انتقال کرگئے

ذرائع کے مطابق  پرویزمشرف کی میت لینے کیلئے  پاکستان سے طیارہ  پیر کی صبح دبئی پہنچے گا، خصوصی طیارہ نور خان ائیربیس سے دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ پہنچے گا۔

صدرآل پاکستان مسلم لیگ امارات کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کی میت دبئی سے پاکستان   روانہ کردی جائیگی،دوسری جانب خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پرویزمشرف کو کراچی میں سپردِ خاک کیا جائیگا، پرویز مشرف کی والدہ دبئی اور والد کراچی میں مدفون ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں