ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا،  جاوید میانداد

کوئٹہ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کوکوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔

 جاوید میانداد نے کہا کہ آئی سی سی اگربھارت کوکنٹرول نہیں کررہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہے؟ آئی سی سی کوچاہیے رولز سب کیلئے یکساں بنائے، انڈیا ہوگا اپنے لئے ہوگا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ بھارت کو یہاں آکر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈرکر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آجاتا ہے، ماضی میں گواسگر کو بھی ہار پر بھارتی عوام سے مسئلے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گڈ لک بولتا ہوں، زندگی میں سب چلتا ہے گھبرانا نہیں چاہیے، فائٹ کرنی چاہیے اور اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرکے چلنا چاہیے، سیاست میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، سب ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے رہتے ہیں، انتظار کرنا چاہے وقت آنے پر کیا کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں