ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: زلزلے میں جانی نقصان کی تعداد 1014 تک پہنچ گئی

ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش کی تحصیل پازارجک میں 7،7 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 1014 ہو گئی ہے۔

ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کے سربراہ یونس سزیر  نے جاری کردہ  بیان میں اموات کی تعداد کے 1014 تک اور زخمیوں کی تعداد کے 7003 تک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

اس دوران AFAD کی طرف سے زلزلے کی قبل ازیں اعلان کردہ شدت کے درجے کو 7،4 سے 7،7 میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کی تعداد 2824 ہے اور زلزلے کے جھٹکے 10 سے زائد شہروں میں محسوس کئے گئے ہیں۔

آفت کے بعد بین الاقوامی امداد  کی اپیل کے حامل چوتھے درجے کا الارم جاری کر دیا گیا ہے۔

زلزلہ زدہ علاقوں میں منہدم عمارتوں کے ملبے پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

AFAD کی انٹرنیٹ سائٹ سے موصول معلومات کے مطابق قاہرمان ماراش کا زلزلہ ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر آیا ۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں