صدارتی مشیر برائے اطلاعات فخر الدین آلتون نے سوشل میڈیا پر قاہرامان مراش میں آنے والے زلزلے سے متعلق غلط خبروں کے ممکنہ پھیلاو پر ٹویٹر کے مالک ایلون مسک کو خبردار کیا ہے۔
فخر الدین آلتون نے ایلون مسک کو ٹویٹ پر کہا ہے کہ جنوب مشرقی ترکیہ میں آنے والے زلزلے سے متعلق غلط بیانی کے خلاف ٹویٹر کو اپنی ذمے داری پوری کرنا ہوگی،زلزلے سے متعلق غلط خبروں کا پھیلاو ہمیں مہنگا پڑ سکتا ہے جو کہ ترکیہ کی اس سلسلے میں کوششوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔
مشیر اطلاعات نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ٹویٹر اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔