ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے پولیس نے کالعدم تنظیم کے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان تاجروں سے بھتہ لینے میں ملوث ہیں۔

پولیس کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو 2 کلاشنکوف سمیت گرفتار کرلیا۔ہفتہ کے روز دھنی بخش گوٹھ سے ملنے والا اسلحہ بھِی ملزمان نے چھپایا تھا، ملزمان ٹریننگ کے لیے متعدد بار افغانستان بھی جاچکے ہیں۔

گرفتار ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ بھی لیتے تھے اور بھتہ نہ دینے پر تاجروں پر فائرنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔گرفتار ملزمان میں احمد عرف بشیر اور نعمت اللہ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں