ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا جس پر میں نے انکار کردیا، شیخ رشید

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہا گیا جس پر انہوں نے ملاقات سے انکار کردیا۔

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پولیس والے میرے بھائی ہیں، میں 16بار وزیر رہا ہوں، یہ میری سیاسی ہمدردیاں بدلنا چاہتے ہیں لیکن میں اس عمر میں ہمدردیاں نہیں بدلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دونوں موبائل فونز کے پاس ورڈ پولیس کو دیدیئے، میرے پیسے، موبائل اور گھڑیاں پولیس نے نکال لیں، مری پولیس نے گھنٹوں مجھ سے تفتیش کی ہے، تمام کام آبپارہ پولیس نے کیا، مری ،لسبیلہ اورکراچی پولیس معصوم ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ رات مجھے ایک اہم شخصیت سے ملنے کا کہہ رہے تھے لیکن میں نے انکار کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں