ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ جمعرات کو متوقع

راولپنڈی:سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیوں کی ساڑھے 5سال بعد سماعت جمعرات کولاہور ہائی کورٹ میں ہو گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دے دیا جس میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رئوف شامل ہیں۔خصوصی بینچ بروزجمعرات 9 فروری کو اس کیس سے متعلق 8 اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

آصف زرداری، بری ہونے والے پانچوں ملزمان، مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ پرویز مشرف کی وفات کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔

پرویز مشرف اس کیس میں اشتہاری ہیں اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔مقدمے کے تین ملزمان اعتزاز، شیر زمان اور حسنین رہا ہیں جوکہ خود پیش ہوں گے جبکہ ایک بری ملزم عبدالرشید تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہے اور پانچواں ملزم رفاقت لاپتہ ہے۔دونوں پولیس افسران سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں