ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ میں زلزلے کی تباہ کاریاں،ہلاک شدگان کی تعداد 3432 ہو گئی

 ترک ضلع قاہرامان مراش کے قصبے پازارجک  میں 7.7 اور البستان نامی قصبے میں 7.6 کی شدت کے آنے والے دو زلزلوں سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3432 ہو چکی ہے۔

 ادارہ برائے انسداد قدرتی آفات  کے صدر یونس سیزر نے بتایا کہ اس ہولناک زلزلوں میں اب تک3432 افراد ہلاک اور21109 زخمی ہو چکے ہیں۔

پہلے اس زلزلے کی شدت 7.4 بتائی گئی تھی جسے بعد میں 7.7  ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس زلزلے سے دس اضلاع میں تباہی مچی ہے جس پر عالمی سطح پر امداد  طلب کرنے کا درجہ چار تک بلند کر دیا گیا ہے۔

امدادی ٹیمیں زمین بوس عمارتوں کے ملبے سے تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز قاہرامان مراش کے ہی قصبے البستان میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر چوبیس منٹ پر 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں