ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی قیادت کا شام، ترکیہ کو امداد پہنچانے کیلئے فضائی پل قائم کرنے کاحکم

ریاض:خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ترکیہ اور شام کے لیے ہنگامی امداد پہنچانے کا حکم جاری کیا ہے۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان انسانی امداد اورریلیف مرکزکے ایس آر ای ایف کوشام اور ترکیہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد مہیا کرنے کے لیے فضائی پل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس فضائی پل کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ شامی اور ترک عوام کو طبی سامان، ادویات ، رہائش کے لیے خیمے، خوراک کا سامان مہیا کیا جائے گا ، اس کے علاوہ یہ لاجسٹک معاونت بھی مہیا کرے گا۔

خادم الحرمین الشریفین اورولی عہد کی ہدایات میں دونوں ممالک میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے”سہیم” پلیٹ فارم کے ذریعے ایک مہم کا انعقاد بھی شامل ہے، شاہی دیوان کے مشیر اور کے ایس ریلیف کے نگران اعلی ڈاکٹرعبداللہ بن عبدالعزیزنے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ امداد خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد کی جانب سے شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی خواہش کی مظہرہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں