ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیرو میں شدید سیلاب،40 افراد ہلاک

 جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے چالیس  افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق ، آری کویپا، سوکوشا اور کامانا  نامی صوبوں میں  شدید بارشوں کے باعث متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔

ملکی ہنگامی مرکز کا کہنا ہے کہ  اب تک چالیس افراد ہلاک اور پانچ ہزار کے قریب لا پتہ ہو چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے سے ساڑھے پانچ ہزار مکانات ،پانچ سو اڑھتیس کلومیٹر طویل سڑکیں اور چونتیس پل تباہ ہو چکے ہیں۔

اس سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ امدادی کام بھِی جاری ہے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ  متاثرہ افراد کو مدد پہنچانے کےلیے  کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں