راولپنڈی: سوشل میڈ یا پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں کہ وہ برطانیہ سے امریکہ کے دورے پر چلے گئے ہیں انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
Which is a bi-annual event for military to military cooperation between the two countries. Senior Pakistan military leadership has been participating in the event since 2016.
2/2— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 9, 2023
پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں اور سوشل میڈ یا پر آرمی چیف کے دورہ امریکہ سے متعلق بے بنیاد قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلےمیں 5 فروری سے 10 فروری تک دورہ برطانیہ پر ہیں، کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔
