***روزنامہ اسٹار "صدر ایردوان : ہم نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں”
صدر رجب طیب ایردوان ایلبستان اور پازار جیک میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کے لیے قہرامان ماراش کا دورہ کیا۔ ٹینٹ سٹی میں تحقیقات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ ہم اپنے تمام صوبوں میں اپنے وزرائ اور سرکاری حکام کے ہمراہ آپریشنز کو مربوط کر رہے ہیں۔ صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثر ہونے والے حطائے اور ادانہ کا بھی دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ٹیموں سے معلومات حاصل کیں۔
***روزنامہ حریت : وزیر صحت قوجہ : ہم نے 10 صوبوں میں 77 فیلڈ ہسپتال قائم کیے ہیں”
وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا، "ہم نے 10 صوبوں میں 77 فیلڈ اسپتال قائم کیے ہیں۔ ہم ان اسپتالوں جہاں ہنگامی صحت کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں سرجیکل آپریشن بھی کر سکتے ہیں۔
***روزنامہ ینی شفق : جاپانی پروفیسر شنجی: ترکیہ میں آنے والا زلزلہ دنیا کے سب سے بڑے زلزلوں میں سے ایک ہے "
جاپانی زلزلہ کے ماہر پروفیسر شنجی ٹوڈا نے کہا کہ قہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والا زلزلہ دنیا میں آنے والے سب سے بڑے زلزلوں میں سے ایک ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر متوقع طور پر بہت بڑا زلزلہ تھا۔
***روزنامہ خبر ترک : ڈبلیو ایچ او نے اعلی ترین سطح، لیول 3 ایمرجنسی کا اعلان کردیا "
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈبلیو ایچ او نے لیول 3 کی ایمرجنسی کا اعلان کیا، جو قہرامان ماراش کے زلزلے کے بعد اعلیٰ ترین سطح پر ایمرجنسی کے لیول کا اعلان کیا ہے ۔ لیول 3 ایمرجنسی سے مراد ڈبلیو ایچ او کی ایجنسی کے وسیع اثاثوں کو متحرک کرنا ہے۔
***روزنامہ صباح : "صحتیابی کے لیے دنیا کے مشہور فنکاروں کی جانب سے ترکیہ کو پیغامات”
عالمی شہرت یافتہ فنکاروں بشمول رسل کرو، انتونیو بینڈراس، دعا لیپا، بیلا حدید، ہیو جیک مین، جینیفر گارنر اور ڈیمی لوواٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹس کے ذریعے زلزلے سے متاثرہ ملک ترکیہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔