ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جی ایچ کیو کی الیکشن کیلیے فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت

راولپنڈی: جی ایچ کیو نے صوبوں میں عام اورضمنی انتخابات کے لیے پاک فوج، رینجرز اور ایف سی دینے سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو کی جانب سے وزارت داخلہ کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ مراسلے میں جی ایچ کیو نے مؤقف اختیار کیا کہ قومی اسمبلی کے 64 حلقوں اورصوبوں میں انتخابات کےلیے اہلکاروں کی تعیناتی ممکن نہیں ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مراسلے میں کہا گیا کہ صرف راجن پورمیں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخاب کےلیے پنجاب رینجرزدوسرے حصارمیں موجود رہے گی۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ضمنی اورصوبوں میں عام انتخابات کےلیے پاک فوج اوررینجرزکی تعیناتی کی درخواست کی تھی۔

ذرائع نے مراسلہ سے متعلق بتایا کہ جی ایچ کیو نے جواب دیا کہ سیکورٹی اہلکاردہشت گردی کے خدشے کے پیش نظرملک کی اندرونی اوربارڈرسیکورٹی پرمامورہیں۔ علاوہ ازیں سیکورٹی اہلکار27 فروری سے 3 اپریل تک ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری میں مصروف ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں