راولپنڈی: ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد جانے والے پاک فوج کے دستوں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اِمدادی ٹیمیں ترک زلزلہ متاثرین کی دادرسی میں پیش پیش ہیں۔ اس دوران سرد موسم اور نامساعد حالات کے باوجود امدادی ٹیمیں مسلسل24گھنٹوں سے ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ کے صوبے ادیامان میں اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے 48گھنٹے بعد ملبے تلے دبے ایک بچے سمیت2افراد کو بحفاظت نکال لیا۔اب تک7لاشیں بھی ملبے سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دی ہیں۔
