ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

Approval

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 193کے تحت حاصل اختیارات کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرمملکت کی جانب سے مستقل کیے جانیوالے ججز میں جسٹس کامران حیات میاں خیل ، جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس محمد فہیم ولی شامل ہیں۔ وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 175اے13کے تحت وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف کی ایڈوائس پر ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی ہے۔ ججز کی مستقلی کا اطلاق بطور ایڈیشنل جج موجودہ مدت ختم ہونے پر ہوگا۔نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ حکام کو بھجوادی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں